English   /   Kannada   /   Nawayathi

آسٹریلیا میں گھر سے 5 افراد کی لاشیں برآمد،مشتبہ شخص گرفتا ر

share with us

پرتھ :10؍ستمبر2018(فکروخبر/ذرائع)ویسٹرن آسٹریلیا پولیس کے مطابق پرتھ کے نواحی علاقے میں ایک گھر سے خاتون اور بچوں سمیت 5 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔اسسٹنٹ کمشنر پولیس نے واقعے کو انتہائی افسوسناک قرار دیتے ہوئے بتایا کہ گھر سے ایک خاتون اور 4 بچوں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ایکمشتبہ شخص کو حراست میں لیا گیا ہے تاہم ابھی تک یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ متاثرہ لوگ آپس میں رشتہ دار تھے یا نہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ فرانزک ٹیم نے واقعے کی ہر طرح سے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔خیال رہے کہ رواں برس جولائی میں بھی آسمنگٹن کے علاقے سے 7 افراد کی لاشیں ملی تھیں، سب کو فائرنگ کر کے قتل کیا گیا تھا۔آسمنگٹن میں پیش آنے والا واقعہ آسٹریلیا میں 1996 کے بعد سب سے بڑا سانحہ تھا۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا