English   /   Kannada   /   Nawayathi

ایران میں تین کرد قیدیوں کو پھانسی دے دی گئی

share with us

تہرا ن :09؍ستمبر2018(فکروخبر/ذرائع)ایران نے کئی سال سے زیرحراست تین کرد کارکنوں کو دی گئی سزائے موت پرعمل درآمد کرتے ہوئے انہیں تختہ دار پر لٹکا دیا۔ایران کی نیم سرکاری خبر رساں ایجنسی ’فارس‘ نے وکیل حسین احمدی نیاز کا ایک بیان نقل کیا ہے جس میں ان کا کہنا تھا کہ ان کے موکل رامین حسین باناھی کو پھانسی دے دی گئی ہے۔فارس کے مطابق تینوں ملزمان کو’انقلاب دشمن‘ کی پاداش میں سزائے موت دی گئی۔ادھررامین باناھی کے بھائی امجد حسین باناھی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس کے بھائی سمیت حکام نے تین کارکنوں پھانسی دے دی۔ دوسرے قیدیوں کی شناخت زانیار مرادی اور لوگمان مرادی شامل ہیں۔ ان پر 2009ء4 میں قتل کا مقدمہ چلایا گیا اور انہیں اس کیس میں سزائے موت دی گئی تھی۔ انسانی حقوق کی تنظیموں نیکرد کارکنوں کی سزائے موت کی شدید مذمت کی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا