English   /   Kannada   /   Nawayathi

سعودی عرب ،سرکاری ملازمین کے لیے بیماری کی چھٹی کا روایتی طریقہ ختم ، ڈیجیٹل سسٹم جاری 

share with us

نئے سسٹم کے اجراء4 سے روایتی طریقہ مکمل طور پر ختم ہو جائے گا،ترجمان وزارت سول سروسز


ریاض:09؍ستمبر2018(فکروخبر/ذرائع)سعودی عرب میں نئے ہجری سال کے آغاز سے سرکاری اداروں کے ملازمین بیماری کی چھٹی کے لیے روایتی درخواست جمع نہیں کرائیں گے، وزارت صحت اور سول سروس کے اشتراک سے ڈیجیٹل سسٹم کے ذریعے بیماری کی مصدقہ درخواست ادارے کے سسٹم سے مربوط کی جائے گی۔وزارت سول سروس کے ترجمان سلطان الظاہر نے کہا کہ حکومتی اداروں کے ملازمین کے لیے بیماری کی چھٹی کی درخواست ڈیجیٹل سسٹم کے ذریعے جمع کرانے 
کے لیے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں جس کا نفاذ یکم محرم سے کیاجائے گا۔ڈیجیٹل سسٹم کے ذریعے بیماری کی چھٹی کے لیے وزارت صحت کے اشتراک سے ایسا پروگرام اپ لوڈ کیاجائے گا جو سرکاری اداروں کے شعبہ ایچ آرسے براہ راست منسلک ہو گا۔ وزارت صحت کے تحت تمام طبی اداروں کے مرکزی کمپیوٹر کو سسٹم سے منسلک کیاجائے گاجس کے ذریعے بیماری کے لیے چھٹی کی مدت کا تعین کرکے چھٹی کی منظوری دی جائے گی۔ وزارت سول سروسسز کے ترجمان نے مزید کہا کہ نئے سسٹم کے اجراء4 سے روایتی طریقہ مکمل طور پر ختم ہو جائے گا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا