English   /   Kannada   /   Nawayathi

امریکا کا فلسطینی اسپتالوں کیلئے ڈھائی کروڑ ڈالر امداد بند کرنے کا فیصلہ

share with us


ٹرمپ کی ہدایت ڈھائی کروڑ ڈالر کی رقم اب اپنے قومی مفادات کے تحت خرچ کی جائے گی، امریکی محکمہ خارجہ
اسپتالوں کی امداد کی کٹوتی فلسطین کے کاز کو نقصان پہنچانے کا حصہ ہے،فلسطینی محکمہ خارجہ کا امداد بند ہونے پر ردعمل 


واشنگٹن:09؍ستمبر2018(فکروخبر/ذرائع)امریکا نے مقبوضہ بیت المقدس کے 6 اسپتالوں کی ڈھائی کروڑ ڈالر کی امداد بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔امریکی محکمہ خارجہ کے حکام کا کہنا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ہدایات کی روشنی میں فلسطینی اسپتالوں کو فراہم کی جانے والی ڈھائی کروڑ ڈالر کی رقم اب اپنے قومی مفادات کے تحت خرچ کی جائے گی۔یاد رہے کہ رواں سال کے ابتدا میں ڈونلڈ ٹرمپ نے فلسطین کی دی جانے والی امریکی امداد پر نظرثانی کا اعلان کیا تھا۔ٹرمپ انتظامیہ کا گزشتہ ماہ کہنا تھا کہ وہ فلسطینی مغربی کنارے اور غزہ کے لیے اکنامک سپورٹ فنڈ کی مد میں دینے والے 200 ملین ڈالر پر بھی نظرثانی پر غور کر رہے ہیں۔ دوسری جانب فلسطین کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسپتالوں کی امداد کی کٹوتی فلسطین کے کاز کو نقصان پہنچانے کا حصہ ہے اور امریکی اقدام سے ہزاروں فلسطینیوں کی زندگیاں اور وہاں کام کرنے والے ملازمین کیلئے باعث تکلیف ہے۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ امریکا کی جانب سے امداد کی کٹوتی بلاجواز، غرانسانی اور اور غیر اخلاقی اقدام ہے جب کہ امریکا نے فلسطینیوں کے خلاف تمام حدیں عبور کرلی ہیں۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا