English   /   Kannada   /   Nawayathi

مظالم کے خلاف آواز اٹھانے پر 21 فلسطینی صحافی صہیونی زندانوں میں قید

share with us


صحافیوں کی گرفتاری انہیں قید وبند کی صعوبتوں میں ڈالنا جرائم پر آواز بلند کرنے کی کوششوں کو دبانا ہے،فلسطینی محکمہ اسیران


رام اللہ:08؍ستمبر2018(فکروخبر/ذرائع)فلسطین کے سرکاری اعدادو شمار کے مطابق قابض صہیونی ریاست کی جیلوں میں 21 فلسطینی صحافی پابند سلاسل ہیں۔ فلسطینی میڈیا کے مطابق فلسطینی محکمہ امور اسیران کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینی صحافیوں کو بنیادی انسانی حقوق کی پامالیوں کا سامنا ہے۔ زیرحراست فلسطینی قیدیوں کے حقوق کھلے عام پامال کیے جا رہے ہیں۔فلسطینی محکمہ اسیران نے کہا ہے کہ صحافیوں کی گرفتاری انہیں قید وبند کی صعوبتوں میں ڈالنا جرائم پر آواز بلند کرنے کی کوششوں کو دبانا ہے۔فلسطینی حکام نے عالمی برادری اور انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیموں سے مطالبہ کہا کہ وہ صہیونی ریاست کے جرائم بالخصوص صحافیوں کو قید وبند میں ڈالنے کا نوٹس لیں اور فلسطینی صحافیوں کے انسانی حقوق کی پامالیوں کا سلسلہ بند کرائیں۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا