English   /   Kannada   /   Nawayathi

سعودی عرب : چھ سال اور اس سے زائد بچوں کیلئے پاسپورٹ لازمی قرار

share with us

بچے کے فنگر پرنٹس ، قرنیہ کے ریکارڈ کے بغیر بیرونِ مْلک سفر و سکول داخلے پر پابندی عائد 

جدہ:08؍ستمبر2018(فکروخبر/ذرائع)سعودی عرب کے محکمہ پاسپورٹ نے اعلان کیا ہے کہ چھ برس اور اس سے زائد عمر کے کسی بھی بچے کے اقامے میں اْس وقت تک تجدید نہیں کی جائے گی جب تک اْس کے فنگر پرنٹس اور آنکھوں کی پْتلی کا ریکارڈ جمع نہ ہو گا۔ اور ایسے کسے بچے کا سکول میں داخلہ ہو گا نہ وہ بیرونِ مْلک سفر کر سکے گا جس نے قرنیہ اور فنگر پرنٹس ریکارڈ نہ کروائے ہوں۔فیملی کے ہر فرد کے لیے مستقل پاسپورٹ بھی ضروری ہو گا۔ اگر کسی بچے کا پاسپورٹ نہیں بنا ہو گا تو وہ سفر نہیں کر سکے گا۔ محکمہ پاسپورٹ کے ڈائریکٹر میجر جنرل سعد الخالدی نے مذکورہ اطلاع دیتے ہوئے مملکت میں مقیم تارکین وطن کو تاکید کی ہے کہ وہ جتنی جلدی ہو سکے اپنے چھ سال او راس سے زائد عمر بچوں کے فنگر پرنٹس ریکارڈ کر والیں اس کے علاوہ آنکھوں کی پْتلی کے ریکارڈ کا بھی اندراج کروا لیں۔فیملی کا کوئی بھی ممبر پاسپور ٹ کے بغیر سفر کرنے کا مجاز نہیں ہوگا۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا