English   /   Kannada   /   Nawayathi

شام جلد ہی اپنی پوزیشن پر لوٹ آئیگا،وزیر اعظم عماد خمیس 

share with us

دمشق :08؍ستمبر2018(فکروخبر/ذرائع) شام کے وزیر اعظم عماد خمیس نے کہا ہے کہ ان کا ملک مختلف میدانوں میں علاقے اور عالمی سطح کے ایک اہم اسٹیک ہولڈر کی حیثیت رکھتا ہے اور جلد ہی وہ اپنی اصل پوزیشن پر لوٹ آئے گا۔شام کے وزیراعظم عماد خمیس نے دمشق میں ساٹھویں اقتصادی بین الاقوامی نمائش کی افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران کہا کہ نئے مرحلے میں شام کا فیصلہ ملک کی تعمیر نو ہے۔ شام دہشت گردی کا قلع قمع میں کرنے میں اچھی طرح کامیاب رہا ہے اور تعمیر نو کے دور میں بھی جو کسی جنگ جیسی صورت حال سے کم نہیں ہے، اپنے اتحادیوں کے تعاون کی بدولت کامیابی حاصل کر لے گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا