English   /   Kannada   /   Nawayathi

مصر: امریکی سفارتخانے کے قریب دھماکے پر مصری انجینئر گرفتار

share with us

گرفتار انجنئیر وراق الجزیہ کا باشندہ ہے ،دھماکہ بیگ میں ہوا جسے وہ کمر پر لٹکائے ہوئے تھا 

قاہرہ :08؍ستمبر2018(فکروخبر/ذرائع)مصر ی دارالحکومت قاہرہ میں امریکی سفارتخانے کے قریب سے گزرنے والے مصری انجینیئر کو مقامی پولیس نے گرفتار کر لیا انہیں اس وقت گرفتار کیا گیا جب اس کی کمر پر لٹکے ہوئے بیگ میں دھماکہ ہوا اور دھواں اٹھنے لگا البتہ مصری نوجوان کو کسی طرح کا کوئی زخم نہیں آیا۔ مصری سیکیورٹی اہلکار نے ابتدائی اطلاع کے مطابق یہ دعویٰ کیا کہ 24 سالہ عبداللہ ایمن عبدالسمیع کو امریکی سفارتخانے کے قریب سے گزرتے وقت دھماکہ کرنے پر گرفتار کیا گیا، وہ وراق الجزیہ کا باشندہ ہے۔دھماکہ بیگ میں ہوا جسے وہ کمر پر لٹکائے ہوئے تھا۔ بیگ میں پلاسٹک کی ایک تھیلی تھی جس میں ٓاتش پذیر کیمیکل مادہ بھرا ہوا تھا۔ابتدائی پوچھ گچھ سے پتہ چلا کہ نوجوا�آانتہا پسندانہ افکار رکھتا ہے اور مبینہ پلاسٹک کی تھیلی کو دہشت گردانہ حملے میں استعمال کرنے کا ارادہ رکھتا تھا۔دھماکے سے نہ کسی شہری کو نقصان پہنچا اور نہ خود اس کو کسی طرح کا کوئی زخم آیا، واقعے کے بعد سفارتخانے کے اطراف سیکیورٹی بڑھا دی گئی۔ گرفتاری اور تلاشی کی متعدد ویڈیو کلپس وائرل ہو گئیں۔ تمام مقامی اخبارات نے اسے دہشت گردی کے واقعے کی شکل میں پیش کیا تاہم وسیع البنیاد تحقیقات سے ثابت ہو گیا کہ دھماکہ لیپ ٹاپ کی بیٹری پھٹنے سے ہوا اور اسے پولیس نے رہا کر دیا
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا