English   /   Kannada   /   Nawayathi

سعودی عرب: ،نئے ہجری سال سے ملبوسات میڈیکل اوربرتنوں کی دکانوں میں غیر ملکی سیلزمین کے کام کرنے پر پابندی  

share with us

بچوں، مردووں کے ملبوسات گھریلو و دفتری فرنیچر اوربرتنوں کی دکانوں کے سیلز مین سعودی ہوں گے 

ریاض :08؍ستمبر2018(فکروخبر/ذرائع)سعودی وزارت محنت و سماجی بہبود نے دواؤں کی مارکیٹنگ کے تکنیکی کارکن کے پیشے’’میڈیکل ریپ‘‘ میں ترمیم اور ویزوں کے اجراء4 پر پابندی عائد کر دی، یہ پابندی وزیر صحت ڈاکٹر توفیق الربیعہ کی منظوری اور وزیر صحت و سماجی امور انجینیئر احمد الرجحی کی ہدایت کے بعد لگائی گئی ہے۔ لیبر مارکیٹ میں سعودی فارماسسٹ مطلوبہ تعداد میں مہیا ہو جانے کے باعث بیرون مملکت سے فارماسسٹ درآمد نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔وزارت محنت نئے ہجری سال(1440ھ )سے 4 پیشے سعودیوں کے لیے مختص کر رہی ہے۔ گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کے شو رومز میں کوئی بھی غیر ملکی نئے ہجری سال سے سیلزمین کے طور پر کام نہیں کر سکے گا۔ اسی طرح بچوں اور مردووں کے ملبوسات ، گھریلو اور دفتری فرنیچرنیز گھریلوبرتنوں کی دکانوں کے سیلز مین بھی نئے سال سے صرف سعودی ہوں 
گے۔۔۔۔۔۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا