English   /   Kannada   /   Nawayathi

متحدہ عرب امارات کا وقتی اقامہ حاصل کرنے والوں کو 6ماہ کے اندر نیا کفیل کرنے کی ہدایت

share with us

مہلت سے فائدہ نہ اٹھانے والے کے خلاف قانونی کارروائی ہوگیِ،محکمہ اقامہ

دبئی:06؍ستمبر2018(فکروخبر/ذرائع)متحدہ عرب امارات میں مقیم غیر قانونی تارکین جنہیں مہلت کے دوران وقتی طور پر اقامہ جاری کیا گیا ہے انہیں یہ ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 6 ماہ کے اندر نئی ملازمت اور کفیل تلاش کر لیں ورنہ مدت ختم ہونے سے قبلانہیں ملک چھوڑنا ہوگا اور وہ حکومت کی جانب سے دی جانے والی رعایت سے بھی محروم ہوجائیں گے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق متحدہ امارات کے محکمہ اقامہ کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ مہلت کے دوران اپنا قیام اور کام قانون کے دائرے میں لانے کے لئے جن غیر ملکیوں کو 6ماہ کا اقامہ دیا گیا ہے وہ اس مدت کے دوران ہی نیا کفیل تلاش کرلیں۔ کفیل نہ ملنے کی صورت میں 6ماہ کی مہلت ختم ہونے سے پہلے ملک سے چلے جائیں ورنہ انہیں رعایت سے محروم کردیا جائے گا۔ محکمہ اقامہ نے کہاہے کہ 6ماہ ختم ہونے سے پہلے ملک چھوڑ کر جانے والے نئے ویزے پر واپس آسکتے ہیں۔ 6ماہ کے بعد مہلت سے فائدہ اٹھانے والے کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا