English   /   Kannada   /   Nawayathi

یورپی یونین کی چینی سولر پینلز کی تجارت پر عائد پابندی ختم 

share with us

برسلز:06؍ستمبر2018(فکروخبر/ذرائع)یورپی یونین نے چین کے شمسی توانائی کے پینلز کی تجارت پر عائد پابندی ختم کردی۔یورپی بلاک کے تجارتی حلقوں کا کہنا ہے کہ اس اجازت سے علاقے میں کم قیمت درآمدات کا سیلاب آجائے گا۔چین کے تیار کردہ شمسی توانائی کے پینلز کی بلاک میں فروخت پر عائد پابندی فوری طور پر ختم کی جارہی ہے۔بیان کے مطابق چینی سولر پینل ساز کمپنیوں سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے پینلز بغیر کسی محصول کے فروخت کرسکتی ہیں۔دوسری جانب مقامی صنعتی حلقوں کا کہنا ہے کہ چینی سولر پینلز کو ملنے والی فروخت کی ٓازادی سے مقامی صنعت متاثر ہوگی

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا