English   /   Kannada   /   Nawayathi

شہزادہ احمد بن عبدالعزیز کی شاہ سلمان سے اختلاف کی تردید

share with us

ریاض:06؍ستمبر2018(فکروخبر/ذرائع)سعودی شہزادے احمد بن عبدالعزیز نے اپنے بھائی شاہ سلمان سے اختلاف کی تردیدکرتے ہوئے سعودی شاہی خاندان میں اختلافات کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔شہزادہ احمد نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ لندن میں ان کے خطاب کے بیان کی غلط تشریح کی گئی۔واضح رہے کہ لندن میں شہزادہ احمد نے خطاب میں یمن جنگ کا ذمے دار شاہ سلمان اور ولی عہد محمد بن سلمان کو قرار دیا تھا۔انہوں نے مزید کہا تھا کہ پورے شاہی خاندان کو ذمے دار قرار دینا درست نہیں ان کے خطاب کی وڈیو انٹرنیٹ پر بھی وائرل ہوئی تھی۔تاہم ان کی وضا حت کے بعد سعودی شاہی ارکان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شہزادہ احمد کی جانب سے شاہ سلمان کے ہاتھ کا بوسہ لینے کی تصاویر پوسٹ کی گئیں ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا