English   /   Kannada   /   Nawayathi

ایمریٹس کی نیویارک آنے والی پرواز کے سو مسافر بیمار

share with us

واشنگٹن /دبئی :06؍ستمبر2018(فکروخبر/ذرائع)متحدہ عرب امارات کی ایمریٹس ایئر لائن کے نیویارک آنے والے جہاز میں مسافر اچانک بیمار ہو گئے جس کے بعد جہاز کو رن وے پر الگ مقام پر روک کر کھڑا کر دیا گیا۔امریکی محکمے سی ڈی سی کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر فضائی عملے سمیت سو افراد بیمار ہوئے جن میں سے 11 مسافر ہسپتال گئے جبکہ دیگر نے طبی امداد لینے سے گریز کیا۔ایئر لائن کا کہنا ہے کہ جہاز میں سوار دس مسافر بیمار ہوئے لیکن امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق درجنوں مسافر بیمار ہیں۔پولیس اور طبی عملے نے جہاز کا معائنہ کیا اور مسافروں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ رن وے پر ایمرجنسی گاڑیاں دکھائی دے رہی تھیں۔امریکی ذرائع ابلاغ اے بی سی کا کہنا ہے کہ پائلٹ نے جہاز کی لینڈنگ سے پہلے ہی اطلاع دی تھی کہ کئی مریضوں کو کھانسی اور تیز بخار ہو رہا ہے۔ممکنہ طور پر مسافروں کی بیماری کی وجہ فوڈ پوائزنگ ہو سکتی ہے۔ایمریٹس ایئر لائن کی پرواز 203 دبئی سے نیویارک نو بج کر دس منٹ پر روانہ ہوئی تھی۔ایماریٹس ایئر لائن نے ٹویٹ کی ہے کہ بیمار مسافروں کا معائنہ کیا جا رہا ہے اور وہ مسافر جو ٹھیک تھے انھیں جلد جہاز سے اترنے کی اجازت دی گئی۔امریکہ میں صحت عامہ کے محکمے سی ڈی سی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ جان ایف کینڈی پہنچنے والی ایمریٹس کی فلائٹ کے واقعے سے آگاہ ہیں۔بیان میں کہا گیا ہے کہ جہاز کے فضائی عملے سمیت تقریبا سو افراد بیمار ہو گئے ہیں۔ ان مسافروں کو کھانسی، تیز بخار کی شکایات ہیں۔جہاز میں سوار مسافر ایرک فلپ کا کہنا ہے کہ جہاز میں سوار کچھ مسافر سعودی عرب کے شہر مکہ سے آ رہے تھے جہاں ان دنوں فلو پھیلا ہوا ہے اور ممکنہ طور پر دیگر مسافروں کی بیماری کی یہی وجہ ہو۔سی بی ایس نیوز نے حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ اس واقعے میں سکیورٹی یا دہشت گردی کے کوئی شواہد نہیں ملے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا