English   /   Kannada   /   Nawayathi

بنگلہ دیش کی سابق وزیر اعظم خالدہ ضیاجیل میں بے حد بیمار ،کہا مجھے نہیں ملے گا انصاف

share with us

شدید بیمار ہیں، ایک ہاتھ اور ٹانگ اپاہج ہو رہی ہے،جیل میں قید بنگلہ دیش کی دو مرتبہ کی سابق وزیر اعظم کا بیان


ڈھاکہ:06؍ستمبر2018(فکروخبر/ذرائع)ڈھاکہ کی جیل میں قید بنگلہ دیش کی دو مرتبہ کی سابق وزیر اعظم خالدہ ضیا کا کہنا ہے کہ وہ جانتی ہیں انہیں انصاف نہیں ملے گا۔73سالہ سابق بنگلہ دیشی وزیراعظم خالدہ ضیا کو کرپشن الزامات پر 5 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے، وہ فروری 2018 سے ڈھاکا جیل میں ہیں۔ جہاں گزشتہ روز انہیں جیل میں قائم عارضی عدالت کے سامنے ویل چیئر پر پیش کیا گیا۔مقامی میڈیا کے مطابق خالدہ ضیا نے عدالت کو کہا کہ وہ جانتی ہیں انہیں انصاف نہیں ملے گا، آپ حکمران ہیں تو آپ جو چاہیں کریں۔انہوں نے بتایا کہ وہ شدید بیمار ہیں، ایک ہاتھ اور ٹانگ اپاہج ہو رہی ہیں۔واضح رہے کہ بنگلہ دیش کی حکومت نے ڈھاکا جیل کو عارضی عدالت کا درجہ دے دیا جہاں سابق وزیراعظم خالدہ ضیا کے خلاف کرپشن کے الزامات کی سماعت ہوئی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا