English   /   Kannada   /   Nawayathi

امریکہ نے فلسطینیوں کے ئے امداد روکی تو دوسرے ممالک نےمدد کے لئے بڑھائے ہاتھ

share with us

لندن :06؍ستمبر2018(فکروخبر/ذرائع)برطانیہ کی حکومت نے فلسطینی پناہ گزینوں کے ادارے ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی(اونروا) کو درپیش مالی بحران میں مدد کے لیے اضافی 70 لاکھ پائر نڈ فنڈ فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس سے قبل برطانیہ فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے 45.5 ملین پانڈ کی رقم فراہم کرتا رہا ہے۔برطانوی وزیر برائے مشرق وسطی الیسٹر بیرٹ نے کہا ہے کہ حکومت فلسطینی پناہ گزینوں کو درپیش مالی بحران کے حل میں مدد کے لیے صحت اور تعلیم کے شعبوں میں 70 لاکھ آسٹریلوی پاؤنڈ کی رقم فراہم کرے گا۔بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی پناہ گزینوں کی مالی امداد مشرق وسطی میں استحکام کے لیے ضروری ہے۔ یہ امداد فلسطینی پناہ گزینوں کے بچوں کی تعلیم، صحت بنیادی ضروریات اور دیگر امور پر خرچ کی جائے گی۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ فلسطینی پناہ گزینوں کے امدادی پیکج میں اضافہ برطانیہ کی جانب سے اونروا کی مالی مدد جاری رکھنے کے عزم کا ثبوت ہے۔ اگر فلسطینی پناہ گزینوں کو ان کی بنیادی ضروریات مہیا نہیں کی جاتیں تو اس کے نتیجے میں خطے میں افراتفری اور انارکی میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا