English   /   Kannada   /   Nawayathi

حوثی باغیوں کے سعودی شہر جازان پر دو بیلسٹک میزائل حملے ناکام بنا دیے گئے

share with us

سعودی عرب کی فضائی ڈیفنس فورس نے منگل کی شام یمن کے حوثی باغیوں کی طرف سے داغے گئے دو بیلسٹک میزائل سرحدی شہر جازان میں مار گراتے ہوئے شہر کو تباہی سے بچالیا۔’العربیہ ڈاٹ نیٹ‘ کے مطابق سعودی عرب کے ایک عسکری ذریعے نے بتایا کہ یمن سےجازان پر داغے گئے اپنے ہدف تک پہنچنے سے پہلے ہی پیٹریاٹ میزائل کے ذریعے تباہ کر دیے گئے۔

اس واقعے میں کسی قسم کے جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔ قبل ازیں گذشتہ ہفتے کے روز بھی ایران نوازحوثی باغیوں نے نجران پر ایک بیلسٹک میزائل داغا جسے مار گرایا گیا تھا۔ گذشتہ ہفتے کے دوران سرحدی شہر جازان پر دو میزائل حملے ناکام بنائے گئے تھے۔

سعودی عرب نے حوثیوں کی طرف سے شہری آبادی کو دانستہ طورپر نشانہ بنانے کی حوثی سازشوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے انہیں اقوام متحدہ کی قراردادوں 2231 اور 2216 کی مسلسل خلاف ورزی کررہے ہیں۔خیال رہے کہ حوثی باغی گذشتہ کئی ماہ سے سعودی عرب پرمسلسل بیلسٹک میزائل حملے کر رہے ہیں۔یمن میں ایران نواز حوثی سعودی عرب پر اب تک 188 بیلسٹک میزائل حملے کر چکے ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا