English   /   Kannada   /   Nawayathi

انسانی خدمات میں سعودی عرب دنیا بھر میں ساتویں نمبر پر

share with us

مکہ مکرمہ:05؍ستمبر2018(فکروخبر/ذرائع) انسانیت نوازی اور امدادی خدمات میں سعودی عرب کا نمبر پوری دنیا میں ساتواں ہوگیا۔ مملکت میں 1996ءسے لیکر 2018ءتک ضرورت مند ممالک کو 84.7ارب ڈالر کی امداد فراہم کی۔انسانی، ترقیاتی اور فلاحی امداد کے حوالے سے سعودی عرب کا نمبر پوری دنیا میں ساتواں بن گیا۔ سعودی عرب یہ کام دنیا بھر میں ناداروں کو باوقار زندگی فراہم کرنے کے حوالے سے اپنے فرض کے تئیں انجام دے رہا ہے۔ یہ بات شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات کے نگران اعلیٰ ڈاکٹر عبداللہ الربیعان نے پیرس میں اقتصادی و ترقیاتی تعاون کی بین الاقوامی تنظیم کے صدر دفتر میں سعودی امداد کی بابت منعقدہ سیمینار کے دوران بتائی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا