English   /   Kannada   /   Nawayathi

اسپین نے سعودی عرب کو بموں کی ترسیل روک دی

share with us

میڈرڈ حکومت نے معاہدے کی تنسیخ کیلئے اقدامات شروع کر دیئے ہیں

میڈرڈ:05؍ستمبر2018(فکروخبر/ذرائع)ا سپین نے سعودی عرب کو بموں کی ترسیل روک دی ہے۔ گزشتہ روز سپین محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ سابق ہسپانوی حکومت نے سن 2015ء میں سعودی عرب کو 400 لیزر گائیڈڈ بموں کی فروخت کا معاہدہ کیا تھا۔میڈرڈ حکومت نے اس معاہدے کی تنسیخ کیلئے اقدامات بھی شروع کر دیے ہیں اور فی الفور سعودی عرب کو بموں کی ترسیل کا عمل روک دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ ایمنسٹی انٹرنیشنل سمیت انسانی حقوق کے لیے سرگرم کئی عالمی ادارے سعودی عرب کو اسلحہ فراہم کرنے پر مغربی حکومتوں کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے رہے ہیں

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا