English   /   Kannada   /   Nawayathi

4 لاپتہ حجاج کا معمہ حل ہوگیا

share with us

جدہ:04؍ستمبر2018(فکروخبر/ذرائع)سعودی عرب میں4لاپتہ حجاج سے متعلق کئی دنوں سے جاری معمہ حل ہوگیا۔روزنامہ جنگ کے مطابق حج پر آئےمحمد رضوان، یونس اور محمد عمران مدینہ المنورہ سے مکہ واپس آتے ہوئے کار حادثہ میں جاں بحق جبکہ محمد سلمان شدید زخمی ہوگئے اور اسپتال میں زیرعلاج ہیں، 4روز تک ان لاپتہ حجاج کا کوئی پتہ نہ چل سکا تھا،ان چاروں کا تعلق پاکستان سے ہے ، پاکستان حج والنٹیر گروپ کی کوششوں کے بعد ان کا پتہ لگ پایا،سڑک حادثہ میں ان میں سے تین داعئی اجل کو لبیک کہ گئے  جبکہایک زخمی محمد سلمان مکہ مکرمہ کے الزاہرجنرل اسپتال میں زیر علاج ہے، چاروں افراد ایک پرائیویٹ گاڑی میں سوار تھے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا