English   /   Kannada   /   Nawayathi

غیرملکی شہریوں کی رقوم کی منتقلی پر کوئی نیا ٹیکس نہیں: سعودی عرب

share with us

غیرملکیوں کو رقوم کی منتقلی کی ہرممکن سہولت اور عالمی قوانین اور معیار کے مطابق سہولت دی جا رہی ہے ،سعودی وزارت خزانہ 


جدہ:04؍ستمبر2018(فکروخبر/ذرائع)سعودی عرب کی وزارت خزانہ نے بعض ذرائع ابلاغ میں شائع ہونے والی اس خبر کو من گھڑت قرار دیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ سعودی حکومت غیرملکی ملازمین کی رقوم کی منتقلی پر نیا ٹیکس لگانے پرغور کررہی ہے۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق سعودی وزارت خزانہ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ غیرملکی ملازمین کی رقوم کی آزادانہ منتقلی پر نہ تو کوئی قدغن عائد کی گئی ہے اور نہ ہی کوئی نیا ٹیکس عاید کیا جا رہا ہے۔ سعودی عرب اپنے ہاں کام کرنے والے غیرملکیوں کو رقوم کی منتقلی کی ہرممکن سہولت اور عالمی قوانین اور معیار کے مطابق سہولت مہیا کر رہی ہے۔ غیر ملکیوں کی رقوم کی منتقلی پر کسی قسم کا ٹیکس عاید نہیں کیا جا رہا اور نہ ہی اس حوالے سے کوئی تجویز زیرغور ہے۔خیال رہے کہ اس سے قبل جنوری 2017ء4 کو بھی سعودی عرب کے وزارت خزانہ کے ترجمان غیرملکی شہریوں کی ان کے ملکوں کو رقوم کی منتقلی پر کوئی ٹیکس عاید نہیں کیا جا رہا ہے
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا