English   /   Kannada   /   Nawayathi

سعودی عرب، بنگلہ دیشی حاجی کو جدہ ایئرپورٹ پر دل کا دورہ

share with us

مکہ مکرمہ :03؍ستمبر2018(فکروخبر/ذرائع)سعودی عرب کے جدہ ایئرپورٹ پر بنگلہ دیشی حاجی کو دل کا دورہ پڑا جسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بنگلہ دیشی فریضہ حج کی سعادت حاصل کرکے جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے راستے وطن واپس جارہا تھا کہ اچانک اسے دل کا دورہ پڑا۔ 55 سالہ بنگلہ دیشی حاجی کو ابتدائی طبی امداد مہیا کرکے کنگ عبداللہ میڈیکل سٹی کے ایمرجنسی وارڈ لے جایاگیا جہاں ڈاکٹروں نے معائنہ کرکے بتایا کہ انہیں دل کا دورہ پڑا ہے اور فوری آپریشن اشد ضروری ہے۔ طبی عملے نے آپریشن کیا جس کے بعد مزکورہ حاجی کی صحت بہتر ہو رہی ہے۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا