English   /   Kannada   /   Nawayathi

مراٹھی میں مسلمانوں کا واحد ترجمان ہفتہ روزہ ’’شودھن ‘‘

share with us

اسلام اور مسلمانوں سے عداوت کے جہاں سیاسی اسباب ہیں وہیں ان تک اسلام کا صحیح تعارف نہیں کروانا بھی ایک بنیادی وجہ ہے ۔ہمارا مقصد اور نصب العین مسلمانوں کے ساتھ بھارت میں بسنے والے وطنی بھائیوں تک جو مراٹھی زبان جاننے والے ہیں اسلامی لٹریچر اور قرآن مجید اور احا دیث مبارکہ کا ترجمہ مراٹھی زبان میں کرواکر دینی معلومات فراہم کرنا ہے ۔جو حالات مسلمانوں کو درپیش ہیں ان سے نکلنے کا ایک ہی اور واحد راستہ ہے صحیح اسلامی افکار اور تعلیمات احسن طریقے سے عوام الناس تک پہنچانا ۔جسے اللہ تعالیٰ نے قرآن میں فرمایا’’اور اس سے بہتر بات کس کی ہو سکتی ہے جو اللہ کے بندوں کو اللہ کے دین کی طرف بلائے اور خود نیک عمل کرے اور کہے کہ میں مسلمانوں میں سے ہوں ‘‘(سورہ حم سجدہ ،آیت ۳۳) دعوت دین ہر مسلمان پر فرض ہے اور شودھن یہ کام ۱۹۷۴ سے کررہا ہے ۔شودھن کا اجراء اس فتنہ کے دور میں ہوا تھا جب مہاراشٹر میں حمید دلوائی نے مسلم ستیہ شودھک منڈل نام سے ایک تنظیم کے ذریعہ مسلم پرسنل لاء اور اسلامی شعائر پر حملہ کرناشروع کیا اور اس کی تضحیک کرنے کی ناپاک جسارت کی تھی۔جیسا کہ آجکل مسلم مہیلا آندولن کے بینر تلے شریعت بیزار اور مغرب زدہ خواتین آر ایس ایس کے اشاروں پر کررہی ہے۔ ایم او شیخ صاحب نے ایسے دور میں مراٹھی ہفتہ روزہ شروع کیا اور انہیں انہی کی زبان میں جواب دیا ۔مادر وطن میں بے شمار مسائل ہیں لیکن اس کا صحیح حل حکمرانوں اور سوشل کام کرنے والوں کے پاس نہیں ہے ۔آج ملک میں تعلیمی معاشی بد عنوانی ،عریانیت ،فحاشیت اور اخلاقی اقدار کا زوال ایسے بہت سے سنگین مسائل ہیں جن کا حل صرف اسلام کے پاس ہے اور وہ وقت کی کسوٹی پر ثابت بھی ہو چکا ہے ۔ہر مسئلہ کا حل اللہ کی کتاب اور سنت نبوی ﷺ میں موجود ہے جو اسلام کی بنیاد ہے۔اسی کو سامنے رکھ کر شودھن اپنی استعداد کے مطابق کام کر رہا ہے ۔
آپ کا تعاون اس کار خیر میں ضروری ہے۔اس کے لئے آپ وقار علیم منیجر ہفتہ روزہ شودھن (09987801906)سے رابطہ کرکے تعاون پیش کر سکتے ہیں۔اس دور میں ایسا رسالہ یا اخبار جو دشمنان اسلام کے جھوٹے پرپگنڈوں کا ٹھیک ٹھیک انہیں کی زبان میں جواب دے اور انہیں اسلام کے خلاف جھوٹے پروپگنڈے سے روکے نیز برادران وطن کی صحیح نہج پر ذہن سازی کرے وہ آپ کے تعا ون کے بغیر ایک قدم نہیں چل سکتا ۔ لہٰذا آپ سے اشتہار اور تعاون کی دیگر صورتوں کے لئے درخواست کرتا ہے۔ ہفتہ روزہ شودھن کا اپنا نیوز نیٹ ورک بھی ہے جس کی اکثریت میں دلت تنظیموں اور تحریکوں سے جڑے لوگ ہیں۔مراٹھی ہفتہ روزہ کے نیوز نیٹورک کی قوت کا اندازہ آپ اس بات سے لگا سکتے ہیں کہ ایس ایم مشرف کی کتاب ’’کرکرے کا قاتل کون؟‘‘ میں سب سے زیادہ حوالے شودھن سے ہی ہیں۔ آپ میں سے جن لوگوں نے بھی ’’کرکرے کا قاتل کون؟‘‘ پڑھی ہے وہ ان حوالوں سے شودھن کے کام اور اس کی اہمیت و افادیت سے واقف ہوں گے ۔ 
علامہ یوسف القرضاوی فقہہ الزکوٰۃ میں لکھتے ہیں’’خالص اسلامی پرچہ کا اجرا ء جو گمراہ صحافت کے درمیان اللہ کا حکم عام کرنے ،حق بات کا اظہار کرنے ،اسلام پر عائد کئے جانے والے جھوٹے الزامات کی تردید کرنے ،شبہات کا ازالہ کرنے اور اسلام کو ہر قسم کی حاشیہ آرائی سے پاک کرکے صحیح شکل میں پیش کرنے کی خدمت انجام دے بلا شبہ جہا د فی سبیل اللہ ہے۔مسلمانوں کو چاہئے کہ زکٰوۃ کے صرف میں ایسے کاموں کو اولین اہمیت دیں کیوں کہ اسلام کے مدد گار اللہ کے بعد فرزندان اسلام ہی ہیں‘‘۔ 
اشرف الدین ۔9422467357 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا