English   /   Kannada   /   Nawayathi

سعودی عرب کی نہر کھود کر قطر کو جزیرہ بنانے کے منصوبے کی تصدیق

share with us

ریاض‌:02؍ستمبر2018(فکروخبر/ذرائع)سعودی عرب نے  نہر کھود کر قطرکو جزیرہ بنانے کے منصوبے کی تصدیق کردی ہے ، مشیر ولی عہد محمد بن سلمان کا کہنا ہے کہ عظیم منصوبے سے خطے کا جغرافیہ تبدیل ہوجائے گا۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سعودی عرب قطر کے گرد نہر کھود کر اسے جزیرہ بنانے کی منصوبہ بندی کررہا ہے، مشیرولی عہد محمد بن سلمان نے قطر کو جزیرہ بنانے کے منصوبے کی تصدیق کردی ہے۔

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے مشیر سعود القحطاتی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ اس عظیم منصوبے سے خطے کا جغرافیہ تبدیل ہوجائے گا، میں بےچینی سے منصوبے کی تکمیل کی تفصیلات کا انتظار کر رہا ہوں۔

اس منصوبے کا مقصد قطر کو سعودی سرزمین سے الگ کر دینا ہے اور اس پر 75 کروڑ ڈالر لاگت آئے گی۔

یاد رہے قطر اور سعودی عرب کے تعلقات 14 ماہ سے کشیدہ ہیں، جون 2017 میں سعودی عرب، عرب امارات، بحرین اور مصر نے قطر پر دہشت گردوں کی معاونت اور سہولت کاری کا الزام لگا کر سفارتی تعلقات منقطع کردئیے تھے اور قطر پر اپنی زمینی، فضائی اور سمندری سرحدوں کو بند کردیا تھا اور قطر کے شہریوں کو جلد ازجلد ملک چھوڑنے کی ہدایت کردی تھی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا