English   /   Kannada   /   Nawayathi

صومالیہ میں خود کش حملے میں اسکول تباہ، تین فوجی ہلاک

share with us

موغا ديشو:02؍ستمبر2018(فکروخبر/ذرائع) صومالیہ میں کار سوار خود کش بمبار نے اسکول کی عمارت کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 3 صومالی فوجی ہلاک جب کہ 10 افراد زخمی ہوگئے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں خودکش حملہ آور نے بارود سے بھری کار کو اسکول سے ٹکرا دیا جس کے نتیجے میں اسکول کی عمارت مکمل طور تباہ ہوگئی اور حفاظت پر مامور 3 فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے۔پولیس کا دعویٰ ہے کہ حملہ آور اسکول کے برابر میں واقع ضلعی حکومت کے دفتر کو نشانہ بنانا چاہتا تھا تاہم سخت سیکیورٹی کے باعث اس نے کار کو اسکول کی دیوار سے ٹکرا دیا۔

پولیس ترجمان نے مزید بتایا کہ حملے میں 10 افراد زخمی ہوئے جن میں اسکول کی 6 طالبات بھی شامل ہیں۔ دو زخمیوں کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔ دھماکے سے قریبی عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا جب کہ ایک مسجد کی چھت منہدم ہوگئی۔ حکام کا کہنا ہے کہ حملہ آور کا تعلق انتہا پسند جماعت الشباب سے ہو سکتا ہے۔

واضح رہے کہ صومالیہ میں 1991 سے فوجی حکومت کے قیام کے بعد امن و امان کی صورت حال خراب ہے۔ حکومت مخالف جماعت الشباب کی کارروائیوں میں بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان ہوا ہے۔ حکومت نے شہری علاقوں سے الشباب کا خاتمہ کر دیا ہے تاہم دیہی علاقوں پر اب بھی اس کا قبضہ ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا