English   /   Kannada   /   Nawayathi

مسلم امہ امریکی طاغوت کا پوری قوت کے ساتھ مقابلہ کرے، حماس

share with us

غزہ :02؍ستمبر2018(فکروخبر/ذرائع)اسلامی تحریک مزاحمت(حماس)نے امریکا کی طرف سے فلسطینی پناہ گزینوں کی مالی امداد بند کیے جانیکی شدید الفاظ مذمت کی ہے۔ حماس کا کہنا ہے کہ امریکا اور اسرائیل دونوں طاغوتی طاقتیں ہیں اور عالم اسلام کو ان طاغوت قوتوں کے خلاف جامع اور مربوط حکمت عمل اختیار کرنا چاہیے۔حماس کے ترجمان سامی ابو زھری کا کہنا ہے کہ امریکی انتظامیہ اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ فلسطینی قوم کو ان کے حقوق سے محروم کرنے کی سازشوں میں سرگرم ہیں۔امریکا نے فلسطینی پناہ گزینوں کے مالی حقوق پر ڈاکہ ڈالا، بیت المقدس کو اسرائیل کے حوالے کیا، فلسطینی پناہ گزینوں کے حق واپسی کی تشکیک کی اور مسلم اور عرب امہ کے خلاف سازشیں کیں۔ابو زھری کا کہنا تھا کہ امریکی طاغوت کے خلاف پوری مسلم امہ کو متحد ہونا ہو گا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا