English   /   Kannada   /   Nawayathi

اردن حکومت کا اونروا کی امداد بند کرنے پر عرب وزرا خارجہ کا اجلاس بلانے کا مطالبہ

share with us

ہمارا ملک فلسطینی پناہ گزینوں کی فلاح بہبود کے لیے دوسرے ممالک کے ساتھ مل کر کام جاری رکھے گا،اردن سفیر

قاہرہ :02؍ستمبر2018(فکروخبر/ذرائع)اردن کی حکومت نے امریکا کی طرف سے فلسطینی پناہ گزینوں کے نگران ادارے اونروا کی مالی امداد بند کرنے کے فیصلے کے بعد عرب وزار خارجہ کا ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا ہے۔ فلسطینی میڈیا رپورٹس کے مطابق اردن کی حکومت کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی پناہ گزینوں کی مالی امداد بند کرنا انتقامی کارراوئی ہے۔ امریکا کے اس اعلان کے بعد کی صورت حال پرغور کے لیے گیارہ ستمبر کو قاہرہ میں عرب وزرا خارجہ کا ہنگامی اجلاس منعقد کیا جائے۔قاہرہ اور عرب لیگ میں اردن کے سفیر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ان کا ملک فلسطینی پناہ گزینوں کی فلاح بہبود کے لیے دوسرے ممالک کے ساتھ مل کر کام جاری رکھے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ عرب وزرا خارجہ کا اجلاس بلا کر اونروا کو درپیش مالی بحران کا فوری حل نکالنے کی حکمت عملی وضع کی جائے تاکہ لاکھوں فلسطینی پناہ گزینوں کو مشکلات سے بچایا جاسکے۔خیال رہے کہ دو روز قبل امریکی حکومت نے فلسطینی پناہ گزینوں کے ذمہ دار اداریریلیف ایں ڈ ورکس ایجنسی اونروا کو دی جانے والی بقیہ امداد بھی بند کرنے کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ یہ رقم فوری ضرورت کی دیگر ترجیحات پر صرف کی جائے گی۔ امریکا کے اس انتقامی اعلان پر فلسطینی قیادت، عرب ممالک اور عالم اسلام نے سخت غم وغصے کا اظہار کیا ہے۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا