English   /   Kannada   /   Nawayathi

انکم ٹیکس ضابطوں میں ترمیم کا منصوبہ، اب پین کارڈ کی درخواست میں باپ کا نام نہیں ہو گا لازمی

share with us

نئی دہلی:02؍ستمبر2018(فکروخبر/ذرائع)حکومت انکم ٹیکس ضابطوں میں ترمیم کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے، جس کے بعد پین کارڈ بنوانے کے لئے درخواست میں باپ کے نام کا ذکر لازمی نہیں رہے گا۔فی الحال پین کارڈ کی درخواست کے لئے فارم میں باپ کا نام لکھنا لازمی ہے، لیکن پین کارڈ پر ماں یا باپ کانام پرنٹ کروانے کا متبادل درخواست کنندہ کے لئے کھلا رہتا ہے۔باپ کا نام نہ بتانے کا متبادل صرف انھیں درخواست کنندگان کو ہوگا جن کی ماں تنہا گارجین رہی ہیں۔ ان کے لئے ماں کانام لکھنا لازمی ہوگا۔ دیگر سبھی معاملوں میں باپ کے نام کی لازمیت برقرار رہے گی۔اس کے علاوہ پین کارڈ جاری کرنے اور اسکے لئے درخواست دینے کی مقررہ میعاد طے کرنے کے ضابطوں میں بھی ترمیم کا منصوبہ ہے۔ حکومت نے اس کے لئے لوگوں سے رائے مانگی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا