English   /   Kannada   /   Nawayathi

دہلی: کیجروال سرکار نے سرکاری خدمات کو گھر گھر پہنچانے کا اعلان کر دیا

share with us

نئی دہلی:یکم ستمبر2018(فکروخبر/ذرائع)دہلی حکومت تقریباً 100 سرکاری خدمات مثلاً ذات سرٹیفیکیٹ، شادی سرٹیفیکیٹ، ڈرائیونگ لائسنس، ڈومیسائل سرٹیفیکیٹ وغیرہ محض 50 روپے میں گھروں تک پہنچا کر دے گی۔دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے متعدد سرکاری سہولیات کو عوام کے  گھروں تک پہنچانے کا اعلان کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق دہلی حکومت اس ماہ کی 10 تاریخ سے ڈرائیونگ لائسنس، شادی سرٹیفیکیٹ، اور راشن کارڈ سمیت کئی اہم سرکاری خدمات کو عوام کے گھروں تک پہنچائے گی۔

اروند کیجریوال نے اپنے ٹوئٹر اکاونٹ پر ایک ٹویٹ کرکے اس کی اطلاع دی اور اسے سسٹم میں انقلاب بتایا جو بدعنوانی پر قدغن لگانے میں معاون ثابت ہوگا۔ 
واضح رہے کہ عام آدمی پارٹی نے سال کی شروعات میں سرکاری سہولیات کو عوام کے گھروں گھر تک پہنچانے کی ایک تجویز گورنر ان بیجل کے سامنے رکھی تھی حالانکہ پارٹی نے  گورنر پر الزام عائد کیا تھا کہ وہ اس تجویز کر سرد خانے میں ڈالنے کا کام کر رہے ہیں۔ 
بعد میں 4 جولائی کو سپریم کورٹ کی پانچ ججوں پر مشتمل ایک آئینی بینچ نے دہلی حکومت کو راحت دیتے ہوئے کہا تھا کہ حکومت مذکورہ اسکیم کو عمل میں لا سکتی ہے۔ اعلان کے مطابق دہلی حکومت تقریباً 100 سرکاری خدمات مثلاً ذات سرٹیفیکیٹ، شادی سرٹیفیکیٹ، ڈرائیونگ لائسنس، ڈومیسائل سرٹیفیکیٹ محض 50 روپے میں عوام کے گھر پہنچائے گی۔ 


 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا