English   /   Kannada   /   Nawayathi

اچھا ہوتا بی جے پی اپنے وزیر اعظم کا نام بھی اٹل بہاری واجپئی رکھ دیتی ، کیجروال

share with us

نئی دہلی:26؍اگست2018 (فکروخبر/ذرائع)رام لیلہ میدان کو واجپئی کے نام سے منسوب کرنے سے متعلق بی جے پی کے فیصلے پر دہلی کے وزیر اعلی نے کہا کہ اچھا ہوتا اگر بی جے پی اپنے وزیر اعظم کا نام بھی اٹل بہاری وجپئی رکھ دیتی، کیوں کہ اب مودی کو لوگ ووٹ دینے کے لیے تیار نہیں ہیں۔۔اروند کیجروال نے ایک میڈیا رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ دہلی میں رام لیلہ میدان کا نام بدل کر اٹل بہاری واجپئی کا نام رکھ دینے سے بی جے پی کو ووٹ حاصل ہونے والے نہیں ہیں۔  دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجروال نے کہا کہ 'رام لیلہ میدان کا نام تبدیل کرنے سے بی جے پی کو ووٹ حاصل نہیں ہونگے، البتہ اگر وہ''وزیر اعظم کا نام تبدیل'' کریں گے ہوسکتا ہے کہ ان کو تب ووٹ ملیں کیونکہ اب لوگ نریندر مودی کو ووٹ نہیں دے رہے'۔ٹویٹر پر اروند کیجروال نے میڈیا کی ایک رپورٹ شیئر کرتے ہوئے کہا یہ باتیں کہی۔ انہوں نے کہا کہ شمالی ​​دہلی کے منسپل کارپوریشن 30 اگست کو اس تجویز پر غور کرے گی۔ 

  •  

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا