English   /   Kannada   /   Nawayathi

یمنی فوج اور حوثی عسکریت پسندوں کے درمیان مدبھیڑ، 13 حوثی ہلاک

share with us

الا بیدا :25؍اگست2018(فکروخبر/ذرائع)یمنی فوج نے اطلاع دی ہے کہ ضلع الا بیدا میں  چھڑنے والی جھڑپ میں 13 حوثی عسکریت پسند ہلاک جبکہ 18زخمی ہو گئے ہیں۔یمنی فوج  کے کمانڈروں میں سے  لیفٹنٹ کرنل عبدالا وہاب بہیبہ نے  فوج کی ویب سائٹ "26sepnews"  پر اعلان کیا ہے کہ حوثی عسکریت پسندوں اور حکومتی فوج کے درمیان تحصیل میلاجم میں   کل رات سے گھمسان کی جنگ جاری ہے۔انہوں نے بتایا کہ ان جھڑپوں میں ابتک 13 حوثی مارے گئے ہیں اور ان  کے پاس موجود "زل زال" نامی میزائل پر قبضہ کر لیا گیا ہے۔واضح رہے کہ بیدا  شہر یمن کے شمال اور جنوب کے درمیانی رابطے  کے مقام پر واقع ہے۔

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا