English   /   Kannada   /   Nawayathi

انڈونیشیا : عدالت نے بیوی کو گزارہ بھتہ دینے کے لئے کہا تو شوہر نے 10ہزار ڈالر کے سکے پہونچا دئے

share with us

جکارتہ :25؍اگست2018(فکروخبر/ذرائع)انڈونیشیا کے ایک سول افسر کو جب اپنی سابق بیوی کو گزارہ بھتہ دینے کے لئے کہا گیا تو اس نے 10 ہزار ڈالر کے سکے دے دئے۔ افسر کے وکیل نے بتایا کہ ڈوی سوسیلارٹوعدالت میں پیش ہوئے تھے اور ان کے پاس 10500 ڈالر کے سکے تھے۔ ہندوستانی روپیوں میں یہ قیمت 7 لاکھ 33 ہزار 5 سو 86 روپیے ہوتی ہے۔ ان سکوں کا وزن تقریبا 890 کلو تھا۔اس واقعہ کے بعد سلیلارٹو کے وکیل اور ان کی سابق بیوی کے وکیل کے بیچ لڑائی ہو گئی کیوں کہ سابق بیوی کے وکیل نے اتنے سارے سکے گننے سے انکار کر دیا۔ تاہم سلیلارٹو کے وکیل نے اس بات سے صاف منع کیا کہ اس کے کلائنٹ اپنی سابقہ بیوی ہمری سیتیواتی کی بے عزتی کرنا چاہتے ہیں۔

امر اجالا میں شائع خبر کے مطابق وکیل نے کہا کہ میرے کلائنٹ کے ذریعہ کسی کی بے عزتی کرنے کی کوشش نہیں کی گئی ہے۔ جب میرے کلائنٹ نے بتایا کہ وہ سکوں میں پیسے دینا چاہتے ہیں تو میں بھی حیران رہ گیا تھا لیکن انہوں نے بتایا کہ یہ روپیے انہیں ان کے رشتہ دار اور خاندان والوں سے ملے تھے۔ تو وہیں دوسری جانب سابقہ بیوی ہمری نے کہا کہ میرے شوہر میری بےعزتی کرنا چاہتے ہیں اور مجھے غریب دکھانا چاہتے ہیں۔ فی الحال عدالت نے ان تمام روپیوں کو گننے کا حکم دیا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا