English   /   Kannada   /   Nawayathi

جرمنی ایغور مسلم مہاجرین کو ملک بدر نہیں کرے گا

share with us

برلن:25؍اگست2018(فکروخبر/ذرائع)جرمن حکومت نے ایغور مسلم مہاجرین کی چین واپسی کا عمل روک دیا ہے۔ چین کے شمالی مغربی صوبے سینکیانگ میں اس مسلم اقلیت کو امتیازی سلوک اور شدید مشکلات کا سامنا ہے۔جرمن اخبار  ذُوڈ ڈوئچے سائٹُنگ کے مطابق برلن حکومت نے ایغور مسلم مہاجرین کی چین واپسی کا عمل فوری طور پر ترک کر دیا ہے۔  بتایا گیا ہے کہ وزارت داخلہ نے یہ معلومات جرمنی کی گرین پارٹی کی درخواست پر فراہم کی ہیں۔ ایغور مہاجرین کے حوالے سے یہ فیصلہ جرمنی کی وفاقی وزارت برائے مہاجرت و پناہ گزین (بامف) کی ایک رپورٹ کے بعد کیا گیا ہے۔

اپریل میں ایک تئیس سالہ ایغور مہاجر لڑکے کو  انتظامی غلطی کی وجہ سے چین واپس بھیج دیا گیا تھا۔ بامف کے مطابق انہوں نے اس حوالے سے متعلقہ ادارے کو ایک فیکس کی تھی لیکن میونخ کی مقامی انتظامیہ کے مطابق انہیں ایسی کوئی فیکس نہیں ملی تھی، جس میں یہ کہا گیا ہو کہ متاثرہ ایغور لڑکے کو واپس چین بھیجنے کی اجازت نہیں ہے۔اس قانونی غلطی کو درست کرنے کے لیے اس ایغور لڑکے کو دوبارہ جرمنی لانا ضروری ہے لیکن ابھی تک کسی کو بھی یہ علم نہیں ہے کہ چین میں وہ لڑکا کدھر گیا ہے؟ ایسے بھی شکوک و شبہات ہیں کہ چینی ادارے اسے اپنی تحویل میں لے چکے ہیں۔

ترک نسل ایغور مسلمان اقلیت چین کے مغرب میں واقع نیم خود مختار  علاقے سینکیانگ میں آباد ہے۔ لیکن چین خاص طور پر اس علاقے میں ہان نسل کے چینیوں کو آباد کرنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے اور ایغور اقلیت کو بڑے منظم طریقے سے دبایا جا رہا ہے۔ماہرین کے اندازوں کے مطابق چین اس خطے میں ’دوبارہ تعلیم‘ کے نام پر بنائے گئے کیمپوں میں لاکھوں ایغور مسلمانوں کی ذہن سازی میں مصروف ہے۔ گزشتہ چند برسوں کے دوران چینی نسل کے ہان اور ایغور نسل افراد کے مابین ہونے والے فسادات میں سینکڑوں افراد مارے جا چکے ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا