English   /   Kannada   /   Nawayathi

چین:ہوٹل میں آتشزدگی، انیس افراد ہلاک

share with us

بیجنگ:25؍اگست2018(فکروخبر/ذرائع) چین کے شمال مشرقی شہر ہربن میں واقع ایک ہوٹل میں آگ لگنے کے نتیجے میں 18 افراد ہلاک جبکہ 19 زخمی ہوگئے۔ساتھ چائنا مارننگ پوسٹ کی ایک رپورٹ کے مطابق ہربن کے سن آئی لینڈ ریزورٹ ایریا میں واقع ہوٹل میں آتشزدگی کے بعد ریسکیو کارروائیاں جاری ہیں۔رپورٹ کے مطابق ابھی تک آگ لگنے کی وجہ کا تعین نہیں ہوسکا۔گزشتہ برس نومبر میں دارالحکومت بیجنگ کی ایک اپارٹمنٹ بلڈنگ میں ہونے والی آتشزدگی کے نتیجے میں بھی 19 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔جس کے بعد بیجنگ کی میونسپل گورنمنٹ نے فائر کوڈ اینڈ بلڈنگ سیفٹی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ایک 40 روزہ 'خصوصی آپریشن' کا آغاز کیا تھا۔اس سے قبل 2010 میں شنگھائی کے ایک اپارٹمنٹ ٹاور میں آگ لگنے سے بھی 58 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا