English   /   Kannada   /   Nawayathi

زچگی کے دوران موبائل میں مصروف تھی ڈاکٹر ، رحم مادر سے نکل کر ڈسٹبن میں جا گرا نوزائیدہ بچہ

share with us

شاہجہاں پور:25؍اگست2018(فکروخبر/ذرائع)اترپریش کے شاہجہاں پور میں ضلع خواتین اسپتال میں خاتون کی زچگی کے دوران ڈاکٹروں کی بڑی لاپروائی سامنے آئی ہے ۔ اسپتال میں ٹیبل پر خاتون کا چیک اپ کرنے کے بعد ڈاکٹر موبائل میں مصروف ہوگئی اور اس دوران خاتون کی زچگی ہونے کے بعد نوزائیدہ بچہ رحم مادر سے نکل کر ڈسٹبن میں گرگیا ، جس کی وجہ سے بچہ سنگین طور پر زخمی ہوگیا ۔ نوزائیدہ بچہ کی حالت بگڑنے پر سی ایم ایس نے اس کو ایس این سی یو میں داخل کرایا ، جس کے بعد اس کو ایک پرائیویٹ اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ نوزائیدہ بچہ کی حالت نازک ہے ۔ اسپتال میں پیش آئے اس واقعہ کے بعد اسپتال انتظامیہ نے جانچ کا حکم دیا ہے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق کوتوالی تھانہ علاقہ کے روشن گنج کی رہنے والی سیما شکلا کو اہل خانہ نے ضلع خواتین اسپتال میں بھرتی کروایا تھا ۔ حالت بگڑنے پر اہل خانہ نے سی ایم ایس سے خصوصی دیکھ بھال کی فریاد کی ، پھر بھی ڈاکٹروں نے توجہ نہیں دی۔

تقریبا سات گھنٹوں کے بعد شام سوا سات بجے ڈاکٹر تنوی زچگی کیلئے گئیں ، ایک ہاتھ میں میڈیکل گلووس پہن کر چیک اپ کیا ۔ درد زہ میں اضافہ ہونے پر زچگی کیلئے دوسرے ہاتھ میں دستانہ پہننے لگیں ، اس درمیان ڈاکٹر موبائل میں مصروف ہوگئی ، اسی وقت سیما کو تیز درد ہوا اور بچہ رحم مادر سے باہر آگیا جب تک ڈاکٹر کچھ سمجھ پاتی اس وقت تک بچہ بیڈ سے نیچے رکھے ڈسٹبن میں جاگرا ۔خاتون کے اہل خانہ نے بتایا کہ ڈسٹبن میں گرنے سے نوزائیدہ بچہ سنگین طور پر زخمی ہوگیا ۔ بچہ کی حالت کو سنگین دیکھتے ہوئے اس کو پرائیویٹ اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ، جہاں اس کی حالت اب بھی نازک بنی ہوئی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا