English   /   Kannada   /   Nawayathi

کیرالہ سیلاب متاثرین کے لئے 700 کروڑ روپئے کا عطیہ کرے گا متحدہ عرب امارات

share with us

متحدہ عرب امارات (یواے ای) نے کیرالہ میں سیلاب متاثرین کی مدد کے لئے تقریباً 700 کروڑروپئے دینے کا اعلان کیا ہے۔ کیرالہ کے وزیراعلیٰ پنارائی وجین نے اس مدد کے لئے متحدہ عرب امارات کی حکومت کا شکریہ اداکیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنارائی وجین نے کہا "کئی لوگ کیرالہ کی مدد کے لئےآگے آئے ہیں۔ الگ الگ ریاستوں کی مدد کے علاوہ دوسرے ممالک بھی سیلاب متاثرہ علاقہ میں مدد کررہے ہیں۔ متحدہ عرب امارات نے بھی راحت پیکیج دیا ہے اورخلیج ممالک تمام محاذ پرہماری مدد کررہے ہیں۔وزیراعلیٰ نے یہ بھی کہا کہ یواے ای نے راحت رسانی کے لئے 100 ملین ڈالر(تقریباً 700 کروڑروپئے) دینے کا وعدہ کیا ہے اورابوظہبی کے پرنس نے وزیراعظم نریندرمودی سے بات کی ہے۔

واضح رہے کہ یواے ای حکومت نے کیرالہ کے لوگوں کی مدد کرنے کے لئے ایک کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا تھا۔ سیلاب سے متاثرلوگوں کی مدد کرنے کے لئے یواےای کے صدرشیخ خلیفہ نے نیشنل ایمرجنسی کمیٹی کی تشکیل کا مطالبہ کیا تھا۔یواے ای کے نائب صدر شیخ محمد بن راشد المکتوم نے کہا تھا کہ سیلاب متاثرین کی مدد کرنا ان کے ملک کی خصوصی ذمہ داری ہے۔ یواے ای میں کیرالہ کے ہزاروں لوگ رہتے ہیں۔ نائب صدرشیخ محمد بن راشد المکتوم نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا تھا "کیرالہ کےلوگ ہمیشہ ہماری کامیابی کی کہانی کا حصہ رہے ہیں اورابھی بھی ہیں"

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا