English   /   Kannada   /   Nawayathi

کشتوار: 24 گھنٹوں میں دو بڑے سڑک حادثے ، 18 افراد کی موت

share with us

جموں:21؍اگست2018(فکروخبر/ذرائع)جموں وکشمیر کے ضلع کشتواڑ میں منگل کو پیش آئے ایک المناک سڑک حادثے میں 11 افراد کی موت ہوگئی۔حادثے میں ایک پانچ سالہ بچے کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے ۔حادثے کی شکار ہونے والی گاڑی مچیل کی طرف یاتریوں کو لے جارہی ہے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران یہ علاقے میں ہونے والا دوسرا بڑا سڑک حادثہ ہے۔ واضح رہے  کہ پیر کو مچیل یاتریوں کو لے جارہی ایک گاڑی پتھروں کی زد میں آگئی جس کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک جبکہ 12 دیگر زخمی ہوگئے۔ریاستی پولیس کے سربراہ ڈاکٹر شیش پال وید نے کہا 'کشتواڑ میں ایک اور بڑا سڑک حادثہ پیش آیا ہے ۔ یاتریوں کو مچیل ماتا کی طرف لے جارہی گاڑی دریائے چناب میں گرگئی۔  یہ حادثہ کشتواڑ سے 28 کلو میٹر دور ڈول علاقے میں پیش آیا۔ حادثے کی شکار ہونے والی گاڑی سے صرف ایک پانچ سالہ بچہ زخمی حالت میں زندہ برآمد ہوا ہے'۔ انہوں نے مزید کہا 'حادثے کے مقام سے 11 لاشیں برآمد کی گئی ہیں۔ زخمی پانچ سالہ بچے کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے'۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا