English   /   Kannada   /   Nawayathi

نسلی دیوار کے خلاف غرب اردن میں فلسطینیوں کے ہفتہ وار مظاہرے

share with us

رام اللہ:19؍اگست2018(ٖفکروخبر/ذرائع)فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف شہروں میں صہیونی ریاست کی طرف سے تعمیر کی گئی دیوار فاصل(نسلی امتیاز کی علامت دیوار)اور یہودی آباد کاری کے خلاف فلسطینیوں نے ہفتہ وار احتجاجی مظاہرے کیے۔ فلسطینی میڈیا کے مطابق مقبوضہ مغربی کنارے کے وسطی شہر رام اللہ میں بعلین ، نعلین اور قلقیلیہ میں کفرقدوم کے مقامات پر دیوار فاصل کے خلاف سیکڑوں فلسطینیوں نے احتجاجی مظاہرے کیے۔ فلسطینی مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر دیوار فاصل گرانے اور یہودی آباد کاری اور توسیع پسندی کا سلسلہ بند کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔فلسطینیوں نے دیوار فاصل کے خلاف شدید نعرے بازی کی جب کہ مقررین نے انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں اور بین الاقوامی برادری پر زور دیا کہ وہ غرب اردن میں صہیونی نسلی دیوار کے خلاف فلسطینی قوم کا ساتھ دے۔مظاہرین نے اسرائیلی کنیسٹ سے حال ہی میں منظور کردہ نام نہاد یہودی قومیت کے قانون کی بھی شدید مذمت کی اور اسے منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا