English   /   Kannada   /   Nawayathi

حماس کا غزہ کی ناکہ بندی کے خاتمے کی عالمی مساعی کامیاب بنانے کاعزم

share with us

غزہ :19؍اگست2018(ٖفکروخبر/ذرائع)اسلامی تحریک مزاحمت(حماس) کے سیاسی شعبے کے سینئر رہ نما اور جماعت کے پارلیمانی لیڈر ڈاکٹر خلیل الحیہ نے کہا ہے کہ ان کی جماعت غزہ کی ناکہ بندی کےخاتمے کی عالمی مساعی کو کامیاب بنانے کے لیے ہرممکن تعاون کرے گی۔ فلسطینی میڈیا کے مطابق حماس کے لیڈر نے غزہ میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ ان کی جماعت غزہ پر اسرائیل کی مسلط کردہ ناکہ بندی کے خاتمے کے لیے مصر اور اقوام متحدہ کی کوششوں کا خیر مقدم کرتی ہے۔الحیہ نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی کی مشرقی سرحد پر حق واپسی کے لیے جاری تحریک اپنے اہداف کی تکمیل تک جاری رہے گی۔ یہ تحریک نہ صرف حق واپسی کی تحریک ہے بلکہ یہ غزہ کی ناکہ بندی کے خاتمے کی تحریک ہے۔انہوں نے کہا کہ حماس سمیت تمام فلسطینی دھڑے غزہ کی ناکہ بندی کے خاتمے، جنگ بندی اور قومی مفاہمت کے قومی ویژن سے متفق ہیں۔ حماس غزہ کی پٹی میں عالمی ترقیاتی منصوبوں کو آگے بڑھانے اور انہیں کامیاب بنانے کے لیے ہرممکن تعاون کرے گی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا