English   /   Kannada   /   Nawayathi

نتیش کابینہ کی سابق وزیر منجو ورما کے خلاف مقدمہ درج

share with us

مظفرنگر:19؍اگست2018(ٖفکروخبر/ذرائع)مظفرنگر گرلز شیلٹر ہوم میں عصمت دری معاملے کے بعد سے تنازعات میں گھریں نتیش حکومت کی سابق وزیر منجو ورما پر شکنجہ کستا جا رہا ہے۔ پولس نے منجو اور ان کے شوہر چندر شیکھر ورما کے خلاف آرمس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔مظفر پور کے گرلز شیلٹر ہوم میں ریپ کے معاملہ میں چندرشیکھرکا نام جڑنے کے بعد جے ڈی یو کی رہنما اور بہار کی سماجی بہبود کی وزیر منجو ورما کو استعفی دینا پڑا تھا۔ استعفی دینے کے بعد اس معاملہ کی تفتیش کر رہی سی بی آئی نے منجو ورما کے گھر پر چھاپے ماری کی تھی۔

اطلاعات کے مطابق پولیس ذرائع نے معاملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ سی بی آئی کے پولیس سپرنٹنڈنٹ کی جانب سے سابق وزیر کے خلاف آرمس ایکٹ کے تحت ایف آئی آر درج کرائی گئی ہے۔ گزشتہ 17 اگست کو سی بی آئی کی ٹیم نے ضلع کے چریا بر یار پور تھانہ علاقہ کے ارجن ٹولہ واقع سابق وزیر کی ذاتی رہائش گاہ پر چھاپہ ماری کی تھی۔ اس دوران بیورو کی ٹیم کو ان کے گھر سے 50 کارتوس ملے تھے۔ ذرائع نے بتایا کہ اسی کے تحت ان کے خلاف آرمس ایکٹ کا معاملہ درج کیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق اس سلسلے میں قانون کے تحت کارروائی کی جائے گی۔ غور طلب ہے کہ منجو ورما بہار کی سماجی بہبود کی وزیر تھیں۔ میڈیا رپورٹز کے مطابق اس شیلٹر ہوم کو چلانے تنظیم (این جی او) سیوا سنکلپ وکاس سمیتی کے برجیش ٹھاکر اور اس کے رشتی داروں اور دوستوں کے 7 ٹھکانوں پر بھی چھاپہ مارا گیا تھا۔ واضح رہے کہ گرلس شیلٹر ہوم جنسی استحصال کے معاملے میں منجو ورما کے شوہر چندرشیکھر ورما کا نام آنے کے بعد اپوزیشن جماعتوں نے حکومت پر ان سے استعفی کے لیے دباو ڈالا تھا، جس کے بعد انہوں نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا تھا۔ اس کے بعد بیورو کی ٹیم نے 17 اگست کو ورما کے کئی ٹھکانوں پر ایک ساتھ چھاپے ماری کر کے کئی دستاویزات ضبط کیے تھے۔ اس دوران بیورو کی ٹیم نے ارجن ٹولہ میں واقع ان کی ذاتی رہائش سے کارتوس برآمد کیے تھے۔خیال رہے کہ حال ہی میں مظفر پور کے شیلٹر ہوم میں 34 بچیوں کے جنسی استحصال کا معاملہ سامنے آیا تھا ۔ اس معاملے میں گرفتار ایک ملزم کی بیوی نے انکشاف کیا تھا کہ منجو ورما کے شوہر چندریشور بھی شیلٹر ہوم میں برابر آتے تھے ۔بعد میں جانچ کے دوران پتہ بھی چلا کہ برجیش ٹھاکر نے چندریشور سے اس سال جنوری سے جون کے درمیان 17بار بات چیت کی تھی ۔لیکن ان کا کہنا تھا کہ یہ بات چیت سیاسی مسائل پر زیادہ ہوتی تھی۔

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا