English   /   Kannada   /   Nawayathi

لیبیا، 2011 کے مظاہروں کے دوران مظاہرین کے قتل میں ملوث 45 افراد کو پھانسی دے دی گئی 

share with us

طرابلس:16؍اگست2018(فکروخبر/ذرائع) لیبیا میں 2011 کے مظاہروں کے دوران مظاہرین کے قتل میں ملوث 45 ملیشیا اہلکاروں کو پھانسی دے دی ۔ غیر ملکی خبررساں اداریکے مطابق لیبیائی محکمہ انصاف کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا کہ عدالت کے حکم پر 2011 کے مظاہروں کے دوران مظاہرین کو قتل کرنے والے 45 ملیشیاء اہلکاروں کو پھانسی دے دی گئی ہے ۔بیان میں کہا گیا کہ مقدمے کے 54 دیگر اہلکار پانچ سال سزائے قید کاٹ رہے ہیں جبکہ 22 کو بری کر دیا گیا تھا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ مقدمے کے دیگر تین فریقین فیصلہ سنائے جانے سے پہلے ہی ہلاک ہو گئے تھے ۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا