English   /   Kannada   /   Nawayathi

فلسطینی غربا ء کیلئے یورپ کی 16.4 ملین یورو کی مالی امداد

share with us

فلسطینی علاقوں میں سماجی ترقی، امن اور فلاحی ترقی میں غربت سب سے بڑی رکاوٹ ہے،مندوب یورپی یونین


مقبوضہ بیت المقدس:16؍اگست2018(فکروخبر/ذرائع)یورپی یونین کی جانب سے فلسطین کے علاقوں غزہ کی پٹی اور مقبوضہ مغربی کنارے کے غریب اور محتاج گھرانوں کے لیے 1کروڑ 64 لاکھ یورو کی مالی امداد فراہم کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ یہ رقم فلسطینی اتھارٹی کے ذریعے فلسطینیوں کو دی جائے گی۔یورپی یونین کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہیکہ یونین کی جانب سے 15ملین یورو اور آسٹریا کی طرف سے 1.4 ملین یورو کی مالی امداد فراہم کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ یہ رقم غزہ اور غرب اردن کے 64500 غریب خاندانوں کی کفالت پر صرف کی جائے گی۔ ان میں سے 80 فی صد غزہ کی پٹی سے تعلق رکھتے ہیں۔یورپی یونین کے مندوب رالف طراف نے کہا کہ فلسطینی علاقوں میں سماجی ترقی، امن اور فلاحی ترقی میں غربت سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔ا نہوں نے کہا ہے کہ یورپی یونین فلسطینی اتھارٹی کی معاونت سے 1 لاکھ آٹھ ہزار غریب فلسطینی گھرانوں کی کفالت کرے گا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا