English   /   Kannada   /   Nawayathi

سلطان گڑھ جھرنے میں ڈوبنے سے بال بال بچے 45 سیاح ، این ڈی آر ایف کی ٹیم نے بچائی جان

share with us

مدھیہ پردیش:16؍اگست2018(فکروخبر/ذرائع)یوم آزادی کے موقع پر مدھیہ پردیش کے سلطان گڑھ میں واقع جھرنا میں یہ سیاح نہانے گئے تھے۔بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے شہر گوالیار کے شیو پوری واقع سلطان گڑھ جھرنے سے 45 سیاحوں کو ایک رسکیو آپریشن کے بعد بحفاظت نکال لیا گیا۔یوم آزادی کے موقع پر مدھیہ پردیش کے سلطان گڑھ میں واقع جھرنا میں کچھ سیاح نہانے  گئے تھے۔دریں اثنا پانی کی سطح میں اچانک اضافہ ہو گیا جس کی وجہ سے وہاں موجود سیاح  ڈوبنے لگے، لیکن پولس اور انتظامیہ کو ملنے والی برقت اطلاع نے انہیں بچا لیا۔ این ڈی آرایف کی ٹیم کی مدد سے ان کو محفوظ طریقہ سے باہر نکال گیا، اس موقع پر پولس بھی موجود تھی۔قابل ذکر ہے کہ اس سے  قبل بھی 11 نوجوان تیز بہاؤ کی وجہ کر یہاں ڈوب چکے ہیں۔مدھیہ پردیش کے کابینی وزیر یشودھا راجے سندھیا نے پولس اور انتظامیہ کو مبارکباد پیش کرکے انکے کام کی ستائش کی۔ دوسری طرف مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان کو فون کرکے حالات کے تعلق سے معلومات حاصل کی

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا