English   /   Kannada   /   Nawayathi

ہماچل پردیش: بھینس کے ساتھ بد فعلی کرنے والے شخص کو 6 سال قید کی سزا

share with us

ہمیر پور:15؍اگست2018(فکروخبر/ذرائع)ریاست ہماچل پردیش کے ہمیر پور کی ضلعی عدالت نے بھینس کے ساتھ ریپ کے مجرم کو 6 برس قید کی سزا سنائی ہے۔قصوروار کو ہمیر پور عدالت نے 6 برس قید کی سزا اور 10 ہزار روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا ہے ۔عدالت نے بھینس کے مالک کو ایک لاکھ روپے دینے کا بھی حکم دیا ہے۔ اس کیس میں سی جے ایم ابھے منڈیال نے پیار چند نامی شخص کو دفعہ 377 آئی پی سی کے تحت قصور وار قرار دیا۔

  خیال رہے کہ پیار چند نے 29 اگست 2011 کو جگناتھ شرما کے بھینس کے بچوں کے ساتھ ریپ کیا تھا۔ بھورنج تھانہ میں یہ مقدمہ درج کروایا گیا تھا۔ ہیڈ کانسٹیبل کرم چند نے معاملہ کی تحقیق کی ہے۔ اس کیس میں 13 گواہ پیش کیے گئے تھے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا