English   /   Kannada   /   Nawayathi

جائیداد میں خواتین کے مساوی حصے کا مجوزہ بل پارلیمنٹ میں جلد لائیں گے، تیونسی صدر

share with us

تیونس سٹی:14؍اگست2018(فکروخبر/ذرائع)تیونس کے صدر محمد الباجی القائد السبیسی نے کہا ہے کہ ملکی پارلیمنٹ میں خواتین کے لیے مساوی جائیداد کی مجوزہ دستوری قرارداد جلد پیش کر دی جائے گی۔عرب ٹی وی کے مطابق انہوں نے یہ بات ملکی قومی دن برائے خواتین کے موقع پر کہی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ آئینی مسودہ رواں برس اکتوبر میں پارلیمانی سیشن کے آغاز پر بحث کے لیے پیش کیا جا سکتا ہے۔ یہ امر اہم ہے کہ تیونس میں اس وقت خواتین کے لیے جائیداد میں حصے کا وہی قانون رائج ہے، جو بقیہ مسلمان ملکوں میں عائد ہے۔ تیونس نے 1956 میں فرانس سے آزادی کے بعد نسائی حقوق میں بہت زیادہ پیش رفت کی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا