English   /   Kannada   /   Nawayathi

کیا ہلسا مچھلی اور سندیش کو پناہ گزین ٹھہرا دے گی بی جے پی: ممتا بنرجی

share with us

کولکاتہ:14؍اگست2018(فکروخبر/ذرائع)مغربی بنگال کی وزیر اعلی نے بی جے پی کو بنگالی مخالف ہونا قرار دیا، انہوں نے کہا کہ جس طرح بی جے پی این آر سی کے نام پر بنگالیوں اور بنگلہ ثقافت کی مخالفت کر رہی ہے، اس سے لگتا ہے بی جے پی ہلسا مچھلی، جام دانی ساڑی ، سندیش اور مشٹھی دوئی کو بھی پناہ گزین قرار دے دے گی۔ غور طلب ہے کہ یہ ساری چیزیں بنیادی طوربنگلہ دیش کی ہیں اور مغربی بنگال اور دوسری جگہوں پر بنگالیوں کے درمیان بہت مقبول ہیں، سندیش اور مشٹھی دوئی تو بنگال کی مشہور مٹھائی ہے۔

ممتا بنرجی نے آسام کے این آر سی کے آخری مسودے میں 40 لاکھ سے زیادہ لوگوں کے نام نہ ہونے پر مرکز میں نریندر مودی کی قیادت والی بی جے پی حکومت پر حملہ تیز کرتے ہوئے یہ تبصرہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ40 لاکھ لوگ مکمل طور ہندوستانی ہیں، ممتا بنرجی نے ان کے معیار پر بھی سوال اٹھائے جس کی بنیاد پر 40 لاکھ سے زیادہ لوگوں کے نام این آر سی کے آخری مسودے میں شامل نہیں کئے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر حکومت ان سے ان کے والدین کی پیدائش سرٹیفکیٹ مانگےگی ، تو وہ بھی ان دستاویزات کو پیش نہیں کر پائیں گے، ممتا نے کہا ’’میں اپنے والدین کی تاریخ پیدائش نہیں جانتی، ہمیں صرف ان کی موت کی تاریخیں معلوم ہیں۔ میں بھی ان کے پیدائش والے کوئی دستاویزات پیش نہیں کر پاوں گی، اس طرح کے معاملات کو لے کر ایک واضح بندوبست ہونا چاہیے، آپ عام لوگوں کو ذمہ دار نہیں ٹھہرا سکتے‘‘۔

مغربی بنگال کی وزیر اعلی نے کہا ’’ ملک میں ناانصافی ہو رہی ہے، بی جے پی اپنےشدت پسند نظریہ کےتحت لوگوں کو بانٹنے کی کوشش کر رہی ہے، میرا مانناہے کہ بی جے پی ہم وطنوں کے درمیان بدلے کی سیاست کر رہی ہے، ہم ایسی سیاست کے حق میں نہیں ہیں‘‘۔

ممتا بنرجی نے کہا ’’ بی جے پی کو نہیں بھولنا چاہئے کہ بنگالی بولنا جرم نہیں ہے، یہ دنیا میں بولی جانے والی پانچویں سب سے بڑی زبان ہے، بی جے پی کو بنگال سے کیا دقت ہے؟ کیا وہ بنگالیوں اور ان کی ثقافت سے ڈری ہوئی ہے؟ انہیں نہیں بھولنا چاہئے کہ بنگال ملک کا ثقافتی مکّہ ہے‘‘۔

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا