English   /   Kannada   /   Nawayathi

افغان طالبان کا دورہ ازبکستان،غیرمعمولی سفارتی مہم ہے،ماہرین 

share with us

حالیہ کچھ عرصے کے دوران طالبان روس کیساتھ ساتھ ازبکستان کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہو چکے ہیں،رپورٹ


کابل :13؍اگست2018(فکروخبر/ذرائع)افغان طالبان کے ایک وفد نے ازبکستان کے اپنے دورے میں ازبکستان کے وزیر خارجہ سے ملاقات کی تاہم ماہرین اس دورے کو طالبان کی ایک غیر معمولی سفارتی مہم بھی قرار دے رہے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ماہرین نے کہاکہ حالیہ کچھ عرصے کے دوران طالبان روس کے ساتھ ساتھ ازبکستان کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہو چکے ہیں۔ ماہرین کے مطابق طالبان اسلامک اسٹیٹ کی بڑھتی ہوئی دہشت گردی کے خلاف ایک فصیل کا کردار ادا کر سکتے ہیں۔ دوسری جانب امریکا کا الزام ہے کہ روس طالبان کو ہتھیار فراہم کر رہا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا