:اور ہر طرح کے
بھٹکل کے طالب علم کو پانی پر چلنے والی سائیکل کے ت ... سیپ کا گوشت کھانے سے کئی افراد طبیعت اچانک بگڑگئی ... مڈیکیری : کار گہری کھائی میں گرنے سے چار افرادہلاک ... کاسرگوڈ : یوتھ کانگریس کے کارکنان کے قتل کے بعد ضل ... بھٹکل کے مشاد رکن الدین نے آئی پی سی سی امتحان میں ... امریکا یمن کے خلاف جنگ میں سعودیہ کی حمایت جاری رک ... اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی بحالی کے خلاف حوثیوں کا ... ایران کی دو یونیورسٹیوں پر امریکی پابندی ، جوہری ...

نئی دہلی:09؍اگست2018(فکروخبر/ذرائع)ایڈیتر گلڈ آف انڈیا نے حکومت کے ذریعہ صحافتی آزادی میں مداخلت کی تمام تر کوششوں کی مذمت کتے وہئے ٹی وی چینل کے 2 اعلی سطحی اورمعروف صحافیوں کے استعفوں اور تنقیدی مشمولات والے پروگراموں کے دوران چینل کے سگنل کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کا سخت نوٹس لیا ہے ،
پارٹی نے ٹوئٹ کیا کہ ’’کانگریس صدر راہل گاندھی نے رافیل گھوٹالے کی رپورٹنگ نہ کرنے کا میڈیا پر دباؤ بنانے سے متعلق جو بیان دیا تھا آخر کار ایڈیٹرس گلڈ آف انڈیا نے اس کی تصدیق کر دی ہے۔‘اس کے ساتھ ہی پارٹی نے ایڈیٹرس گلڈ کا وہ بیان بھی جاری کیا ہے، جس میں اس نے کہا ہےکہ ’’میڈیا کی آزادی پر چیلنج بڑھ گئے ہیں۔‘‘
ایڈیٹرس گلڈ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ صحافیوں پر جس طرح سے سیاسی دباؤ بنایا جا رہا ہے اور سرکاری مداخلت سے ٹیلی ویژن چینلوں پر حکومت کی تنقید کرنے والے نشریات کو کم کرنے کے لیے کہا جا رہا ہے، ایڈیٹرس گلڈ آف انڈیا اس کی مذمت کرتا ہے۔ایڈیٹرس گلڈ نے اپنے بیان میں یہ بھی کہا کہ گزشتہ چند دنوں میں دو چینل کے صحافیوں نے کھل کر کہا ہے کہ ان چینلوں کے مالکان نے نشریات میں حکومت پر تنقید کم کرنے کو کہا ہے۔ اس صورت حال میں صحافیوں کے پاس ملازمت چھوڑنے کے سوا اور کوئی چارہ نہیں تھا۔
ایڈیٹرس گلڈ نے مزید کہا کہ دو ٹی وی چینلوں کے کچھ صحافیوں کو براہ راست دباؤ ڈال کر یا مالکان کے ذریعے ان پر دباؤ بنا کر ملازمت سے نکالا جانا میڈیا کی آزادی اور آزاد صحافت پر نکیل کسنے اور براہ راست مداخلت کرنے کی کوشش ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ کچھ ٹی وی چینلوں کے پروگراموں کے سگنلوں میں خلل ڈالنے کی کوششیں بھی کی گئیں۔ اس معاملے کی جانچ ہونی چاہئے کہ ایسے واقعات کیوں ہو رہے ہیں اور ذمہ دار لوگوں کے خلاف کارروائی بھی ہونی چاہئے۔
Fajr | فجر | |
Dhuhr | الظهر | |
Asr | عصر | |
Maghrib | مغرب | |
Isha | عشا |