English   /   Kannada   /   Nawayathi

جرمنی میں اسلحے سے متعلق عام معافی،15ہزارہتھیارآتشیں پولیس کے حوالے 

share with us

غیر قانونی ہتھیار یا ایسے ہتھیار جن کے مالک اب انہیں اپنے پاس رکھنا نہیں چاہتے، جمع کرائے گئے،وزیرداخلہ 

برلن:08؍اگست2018(فکروخبر/ذرائع)جرمنی میں غیر قانونی ہتھیاروں کے حامل افراد کو عام معافی دینے کے اعلان کے بعد جنوبی صوبے باویریا میں ایک سال میں 15 ہزار آتشیں ہتھیار پولیس کے حوالے کر دئیے گئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ماہرین نے بتایاکہ غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے لیے اپنے ایسے ہتھیار جمع کرا دینے پر معافی کے حکومتی اعلان کے بعد ماضی کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہتھیار جمع کیے گئے۔ ایک برس کے لیے دی گئی اس عام معافی کی مدت یکم جولائی کو مکمل ہو گئی تھی، جب کہ صوبے باویریا کی وزارت داخلہ کا کہنا تھا کہ اس نے اس دوران تیرہ ہزار چار سو پچاسی آتشیں ہتھیار اور تیرہ سو اکہتر دیگر ہتھیار جمع کیے۔ تاہم ماضی میں ایسی مہم کے زیادہ بہتر نتائج سامنے آئے تھے۔وزارتی بیان کے مطابق جمع کرائے گئے ہتھیاروں میں سے ایک تہائی سے زائد ایسے تھے، جو غیر قانونی طور پر رکھے گئے تھے، جب کہ 47 تو جنگی طرز کے ہتھیار تھے، جن پر جرمنی میں پابندی عائد ہے۔ بتایا گیا ہے کہ عام معافی کے اعلان کے بعد یہ ہتھیار مختلف افراد نے حکام اور پولیس کے حوالے کیے۔باویریا کے وزیر داخلہ یوآخم ہیرمان نے باویرین نشریاتی ادارے سے بات چیت میں کہاکہ غیر قانونی ہتھیار یا ایسے ہتھیار جن کے مالک اب انہیں اپنے پاس رکھنا نہیں چاہتے، جمع کرائے گئے۔ ان میں سے بعض وہ بھی تھے، جو مختلف افراد کو ورثے میں ملے تھے۔423308؍اگست2018(فکروخبر/ذرائع)

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا