English   /   Kannada   /   Nawayathi

کروناندھی کے آخری دیدار کے لئے لوگوں کا ہجوم،آج شام مرینا بیچ پر ادا کی جائے گی آخری رسومات

share with us

تمل ناڈوتمل:08؍اگست2018(فکروخبر/ذرائع) ناڈو کے سابق وزیراعلی اور ڈی ایم کے صدر ایم کروناندھی کا جسدخاکی بدھ کی صبح راجاجی ہال میں رکھا گیا ہے جہاں ان کے آخری دیدار کے لئے لوگوں کی زبردست بھیڑ جمع ہے۔

دریں اثنا وزیر اعظم نریندر مودی نے چنئی کے راجا جی ہال پہنچ کر کروناندھی کو خراج عقیدت پیش کیا۔ خراج تحسین پیش کرنے کے بعد وزیر اعظم نے کنی موجھی اور ایم کے اسٹالن سے بات کی۔ڈی ایم کے ایگزیکیٹو چیئرمین ایم کے اسٹالن نے پارٹی کارکنوں سے کسی بھی طرح کے تشدد کا مظاہرہ کرنے سے دور رہنے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امن و سکون برقرار رکھیں، کیونکہ یہی اپنے ہردل عزیز رہنما کے لئے احترام کا اظہار کرنے کا مناسب طریقہ ہے۔ چنئی اور دیگر شہروں میں ڈی ایم کے حامیوں کی بڑی تعداد کو دیکھتے ہوئے ریاست کی پولس کو بھی ہائی الرٹ کردیا گیا ہے۔

 

 مدراس ہائی کورٹ نے تمل ناڈو حکومت کو ہدایت دی کہ وہ اس بات کو یقینی بنائے کہ کروناندھی کی سمادھی قائم کی جائے۔ عدالت کے فیصلہ پر مسرور ڈی ایم کے کے وکیل وی کناداسم نے یہ بات بتائی۔ عدالت کے اس فیصلہ کا ڈی ایم کے کے کارکنوں نے استقبال کیا اور اس کو اپنی کامیابی سے تعبیر کیا۔ ڈی ایم کے سربراہ ایم کروناندھی دراوڑی سیاست کی قد آور شخصیت تھے ان کا شمار تمل ناڈو کے کرشماتی رہنماوں میں ہوتا تھا جن کی عوامی زندگی سات دہائیوں پر محیط ہے۔

ریاستی حکومت نے میرینا بیچ پر کروناندھی کی تدفین کیلئے جگہ مختص کرنے کے ڈی ایم کے کے مطالبہ کو مستردکردیا تھا جس کے بعد ایک تنازعہ پیدا ہوگیا ۔ حکومت نے سابق وزرائے اعلی چکرورتی راج گوپال چاری اور کے کامراج کی یادگاروں کے قریب جگہ کی پیشکش کی تھی ۔ عدالت سے رجوع ہوتے ہوئے ڈی ایم کے‘ حکومت کے اس فیصلے کے خلاف عدالت سے رجوع ہوئی تھی ۔ کروناندھی کی چینئی کے میرین بیچ پر تدفین کے ہائی کورٹ کے فیصلہ پر اسٹالن روپڑے۔ان کے ساتھ ان کے بھائی الاگری کی آنکھوں میں بھی آنسو آگئے۔

دریں اثناء، صدر جمہوریہ رام ناتھ كووند، نائب صدر وینکیا نائیڈو، وزیر اعظم نریندر مودی، کانگریس صدر راہل گاندھی، لوک سبھا اسپیکر سمترا مہاجن نیز دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال سمیت ریاستوں کے وزراء اعلیٰ اور فلمی اداکاروں اور ملک و بیرون ملک سے دوسرے رہنماؤں اور ممتاز شخصیات نے کروناندھی کے انتقال پر رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

 

انتقال کے بعد کروناندھی کا جسد خاکی پہلے گوپال پورم میں واقع ان کی رہائش گاہ لایا گیا تھا جہاں سے ان کی بیٹی اور راجیہ سبھا کی ممبر پارلیمنٹ کنی موجھی کے گھر لے جایا گیا لیکن لوگوں کے ہجوم کے پیش نظر ان کا جسد خاکی ترنگے میں لپیٹ کر راجاجی ہال میں رکھا گیا ہے جہاں لوگ ان کا آخری یدار کررہے ہیں۔ریاست کے گورنر بنواری لال پروہت نے راجاجی ہال جاکر آنجہانی لیڈر کو گلہائے عقیدت پیش کئے۔ انہوں نے ڈی ایم کے ایگزیکٹو چیئرمین ایم کے اسٹالن سے بھی کچھ دیر گفتگو کی۔واضح رہے کہ گزشتہ 11 دنوں سے اسپتال میں داخل مسٹر کروناندھی کا کل شام چھ بجکر 10 منٹ پر انتقال ہوگیا ہے۔ مرکزی حکومت نے ان کے تئیں تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے ایک دن کے قومی سوگ جبکہ ریاست نے ایک ہفتے کے سوگ کا اعلان کیا ہے نیز قومی پرچم آدھا جھکا رہے گا۔ اس دوران سبھی سرکاری تقریبات ملتوی کردی گئی ہیں۔

 

كروناندھی کو خراج عقیدت پیش کرنے کے ایوانوں کی کارروائی ملتوی

ڈی ایم کے کے سربراہ اور تمل ناڈو کے سابق وزیر اعلی ایم كروناندھی کو آج راجیہ سبھا نے خراج عقیدت پیش کی جس کے بعد آنجہانی لیڈر کے اعزاز میں ایوان کی کارروائی دن بھر کے لئے ملتوی کر دی گئی۔ ادھر لوک سبھا کی کارروائی بھی کروناندھی کو خراج تحسین پیش کرنے کے بعد ملتوی کر دی گئی۔

ایوان کی کارروائی شروع ہوتے ہی چیئرمین ایم ونکیا نائیڈو نے اراکین کو ڈی ایم کےرہنما کے انتقال کی اطلاع دی۔ انہوں نے کہا کہ جون 1924 میں تمل ناڈو کے ناگاپٹنم ضلع میں پیدا ہوئے كروناندھی مختلف صلاحیتوں کے انسان تھے۔

نائیڈو نے کہا کہ کروناندھی کے انتقال سے ملک نے ایک قابل ایڈمنسٹریٹر اور سماجی کارکن کھو دیا۔ اس کے بعد ارکان نے خاموش رہ کر آنجہانی لیڈر کو خراج عقیدت پیش کیا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا