English   /   Kannada   /   Nawayathi

ہاپوڑ ہجومی تشدد کیس:اسٹنگ آپریشن کے بعد متاثرین کے اہل خانہ نے کھٹکھٹا یا سپریم کورٹ کا دروازہ، 13 اگست کو سپریم کورٹ میں سماعت

share with us

این ڈی ٹی وی کے اسٹنگ آپریشن کے بعد سپریم کورٹ ہاپوڑ میں ہجومی تشدد میں 45 سالہ قاسم کی قتل معاملہ پر جلد سماعت کے لئے تیار ہوگیا ہے ، قاسم مرحوم کے اہل خانہ کے وکیلوں نے پیر کو مذکورہ اسٹنگ آپریشن کے نشر کئے جانےکےبعد اس کا حوالہ دیتے ہوئے سپریم کورٹ سےاپیل کی کہ وہ معاملہ کی فوری سماعت کرے جس پر جسٹس دیپک مشرا کی بنچ 13 اگست کو شنوائی کے لئے تیارہوگئی ،

ریاست اترپردیش کے ہاپوڑ میں 18 جون کو گئورکشکوں کے ذریعے پیٹ پیٹ کر ہلاک کیے گئے قاسم قریشی کے معاملے پر 13 اگست کو عدالت عظمی سماعت کریگی۔اسی ہجومی تشدد میں زخمی ہوئے سمیعالدین نے سپریم کورٹ میں ایک عرضی داخل کرکے عدالت کی نگرانی میں ایس آئی ٹی جانچ کا مطالبہ کیا ہے۔ غور طلب ہےکہ سپریم کورٹ 13 اگست کو مذکورہ کیس کی سماعت کریگا۔خیال رہے کہ سمیعالدین کے وکیل و ممتاز قانون داں ورندا گرور نے چیف جسٹس دیپک مشرا کی سربراہی والی تین ججوں کی بینچ سے مطالبہ کیا کہ عرضی پر جلد سماعت کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہاپوڑ میں 45 سالہ گوشت کے کاروباری قاسم قریشی کی موت کو یوپی پولیس نے روڈ ریج کا واقعہ قرار دیا ہے جس پر سماعت بے حد ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ مذکورہ کیس کی جانچ عدالت کی نگرانی میں ایس آئی ٹی سے کرائی جانی چاہیے۔ اسکے علاوہ مذکورہ معاملہ کا ٹرائل یوپی سے باہر کیا جانا چاہیے۔ جس پر بینچ نے کہا کہ عرضی پر 13 اگست کو سماعت کی جائے گی۔مزید یہ کہ اس کیس کے اہم ملزم یودھشٹھر سنگھ اور سسودیا سمیت دیگر ملزمیں کی ضمانت رد کرنے کا بھی مطالبہ کیا گیا۔واضح رہےکہ 18 جون کو گئو کشی کے شبے میں ہجومی بھیڑ نے 64 سالہ سمیرالدین اور قاسم قریشی پر جان لیوا حملہ کیا تھا،  جس میں قاسم کی موت واقع ہوگئی تھی۔ اور سمیر شدید زخمی ہوئے تھے تاہم وہ زندہ بچ گئے۔

اس سلسلہ میں کیس کی اہم بات یہ رہی کہ اس معاملہ میں پولس نے انتہائی کمور کیس بنیا جس کے نتیجہ میں ملزمین ضمانت پر رہا ہو چکے ہیں ، این ڈی ٹی وی کے اس جرات مندانہ اسٹنگ آپریشن کے بعد متاثرین کے اہل خانہ میں انصاف کی امیدیں پھر سے جاگ اٹھی ہیں 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا